
جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ریلوے ملازمین نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اوایچ ای یعنی بجلی سپلائی کو فوری طور پر بند کر دیا۔ اس کی وجہ سے کوٹہ ریلوے ڈویژن کے اس روٹ پر ٹرین کی آمدورفت مکمل طور پر رُک گئی۔ ریلوے ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ تاہم ریلوے حکام آگ لگنے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فی الحال پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔






