دہلی کے 2 درجن سے زیادہ اسٹیڈیم خستہ حال، جدید اسپورٹس کمپلیکس کی اشد ضرورت: ڈاکٹر نریش کمار

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 24, 2025360 Views


کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش نے کہا کہ حکومت نے نہ تو کوئی نیا جدید طرز کا اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا ہے اور نہ ہی پرانے اسٹیڈیمز کی مرمت یا اپگریڈیشن کا کوئی ٹھوس کام کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس /DrNareshkr@

user

نئی دہلی: دہلی حکومت کی جانب سے اولمپک کھلاڑیوں کو 7 کروڑ روپے دینے کے اعلان پر دہلی پردیش کانگریس نے تلخ حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے اس اعلان کو ’جھوٹا پروپیگنڈا‘ اور ’عوام کو گمراہ کرنے کا مزید ایک ہتھکنڈا‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں صرف اشتہارات اور تصویر کھنچوانے تک محدود ہیں، جبکہ زمینی حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔ کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

ڈاکٹر نریش نے کہا کہ حکومت نے نہ تو کوئی نیا جدید طرز کا اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا ہے اور نہ ہی پرانے اسٹیڈیمز کی مرمت یا اپگریڈیشن کا کوئی ٹھوس کام کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت بتائے کہ کھلاڑیوں کو اب تک کون کون سی سہولیات دی گئی ہیں؟ کہاں کہاں کوچنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں؟ اور کون سا اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے؟

کانگریس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دارالحکومت کے کئی اسٹیڈیمز خستہ حالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے پنجابی باغ کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم، نظام پور کا جنگلی رام اسٹیڈیم، نانگلوئی کا سورج مَل اسٹیڈیم اور نجف گڑھ اسٹیڈیم سمیت تقریباً 2 درجن اسٹیڈیمز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مقامات پر نہ پینے کا پانی ہے، نہ بیت الخلاء کی صفائی، نہ میدانوں کی دیکھ بھال اور نہ ہی کسی قسم کی کھیلوں کی تربیت کی سہولت دستیاب ہے۔

ڈاکٹر نریش کمار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹیڈیمز اب کھیل سرگرمیوں کے بجائے مذہبی تقاریب اور کانوڑ یاترا کے عارضی کیمپوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت زمینی سچائی سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور صرف ربن کاٹنے اور اعلانات کے ذریعے میڈیا میں سرخیاں بٹورنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت فوری طور پر تمام اسٹیڈیم کی مرمت کرائے اور انہیں جدید کھیل کمپلیکس میں تبدیل کرے، کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے، اور کھیل بجٹ کے استعمال کی عوامی رپورٹ جاری کرے۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دہلی میں موجود 17 دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ کوچز جو گزشتہ 20 سال سے عارضی حیثیت میں کام کر رہے ہیں، انہیں مستقل کیا جائے۔ کئی کوچز کی گزشتہ 4 ماہ کی تنخواہیں، جو ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں، فوراً جاری کی جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...