
کہا جارہا ہے کہ اس وقت پہاڑوں میں سرگرم مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔ اس کا اثر میدانی علاقوں پر بھی پڑا ہے اور ہریانہ، پنجاب، دہلی، اتر پردیش سے بہار تک گہرا کہرا چھایا رہا۔ کہرے کی وجہ سے کار، بس، ٹرین اور ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوئے۔ درجنوں پروازیں منسوخ ہوئیں اور کئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اگرچہ برفیلی ہواؤں کی وجہ سے اتوار کو کہرا کچھ کم ہونے کی امید ہے، لیکن دہلی میں اے کیو آئی کی سطح 450 سے تجاوز کرگئی ہے جو صحت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔






