دہلی میونسپل کارپوریشن کی 12 سیٹوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان، 30 نومبر کو ووٹنگ، 3 دسمبر کو آئے گا نتیجہ

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 28, 2025367 Views


پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 3 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔ امیدوار 10 نومبر تک پرچہ داخل کر سکیں گے۔ اس کے بعد 12 نومبر کو داخل پرچوں کی جانچ ہوگی اور 15 نومبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔

ایم سی ڈی الیکشن، تصویر آئی اے این ایسایم سی ڈی الیکشن، تصویر آئی اے این ایس

i

user

دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے منگل کے روز ایم سی ڈی کی 12 سیٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا۔ دی گئی جانکاری کے مطابق 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 3 دسمبر کو سامنے آئیں گے۔ 12 وارڈوں میں ضمنی انتخاب کرائے جا رہے ہیں تاکہ خالی پڑی سیٹوں پر نئے کونسلروں کا انتخاب ہو سکے۔

ایم سی ڈی ضمنی انتخاب کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 3 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔ امیدوار 10 نومبر تک اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر سکیں گے، اور اس کے بعد 12 نومبر کو پرچوں کی جانچ کی جائے گی۔ 15 نومبر تک امیدوار اگر چاہیں تو اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔ 30 نومبر کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک بغیر کسی بریک کے ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی، یعنی ووٹنگ کے 3 دن بعد نتائج سامنے آ جائیں گے۔

یہ ضمنی انتخاب جن 12 وارڈوں میں ہوں گے، ان کے نام ہیں منڈکا، شالیمار باغ-بی، اشوک وِہار، چاندنی چوک، چاندنی محل، دوارکا-بی، دچاؤں کلاں، نارائنا، سنگم وِہار-اے، دکشن پوری، گریٹر کیلاش اور ونود نگر۔ شالیمار باغ-بی وارڈ پہلے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے پاس تھی۔ دوارکا-بی وارڈ بی جے پی کونسلر کمل جیت سہراوت کے ہٹنے کے بعد خالی ہوا، کیونکہ وہ مغربی دہلی سے لوک سبھا رکن بن گئیں۔ باقی وارڈس پر بی جے پی اور عآپ کے وہ کونسلر تھے، جو فروری میں دہلی اسمبلی انتخاب لڑ کر رکن اسمبلی بن گئے۔ اب ضمنی انتخاب کے ذریعہ ان سبھی سیٹوں کو بھرا جائے گا۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...