
صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان بیانات پر برطانیہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، برطانیہ کے کئی وزراء نے ٹرمپ پر تنقید کی۔ وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے ایک ترجمان نے کہا، “صدر (ڈونالڈ ٹرمپ) نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں برطانوی فوجیوں سمیت ناٹو فوجیوں کے کردار کو کم کرنے کی غلطی کی۔ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، اور ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔”






