بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جشن کی تیاری، شام 6 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے خطاب

AhmadJunaidJ&K News urduMay 4, 2026358 Views


مغربی بنگال میں رجحانات نے کئی اہم رہنماؤں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ بھوانی پور میں ممتا بنرجی اور سویندو ادھیکاری کے درمیان ہر راؤنڈ کے ساتھ دھڑکنیں بڑھنے والا مقابلہ چل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے آج کا دن کئی اعتبار سے خاص ہے۔ مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخاب کے رجحانات کے بعد پارٹی دفتر میں جشن کی تیاری چل رہی ہے۔ اس بڑی جیت کا جشن منانے اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 6 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 293 سیٹوں (ایک سیٹ پھالٹا پر انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے) میں سے بی جے پی 188 سیٹوں پر برتری حاصل کر کے جادوئی اعداد و شمار (148) کو کافی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ ممتا بنرجی کا گڑھ کہے جانے والے بنگال میں یہ بی جے پی کی اب تک کی سب سے بڑی اور فیصلہ کن برتری ہے۔

دوسری جانب آسام میں بی جے پی اقتدار کی ہیٹرک لگانے کی جانب مضبوطی سے بڑھ رہی ہے، جہاں 126 میں سے 99 سیٹوں پر بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیاں آگے چل رہی ہیں۔ اس جیت کے جشن کے لیے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شام تقریباً 6:30 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچیں گے۔ ان کے استقبال کے لیے ہیڈکوارٹر میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ یہاں وزیر اعظم مودی نہ صرف جشن میں شامل ہوں گے، بلکہ پورے ملک کے پارٹی کارکنان کو خطاب کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگال میں رجحانات نے کئی اہم رہنماؤں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ بھوانی پور میں ممتا بنرجی اور سویندو ادھیکاری کے درمیان ہر راؤنڈ کے ساتھ دھڑکنیں بڑھنے والا مقابلہ چل رہا ہے، جبکہ نندی گرام میں سویندو ادھیکاری برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ٹی ایم سی کے کئی قدآور رہنما جیسے ادے بھان گوہا اور ششی پانجا رجحانات میں پیچھے چل رہے ہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...