
بی ایل او کا معاوضہ 6,000 روپے سے بڑھا کر 12,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے لیے بی ایل او کو ملنے والا ترغیبی معاوضہ بھی 1,000 روپے سے بڑھا کر 2,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ای آر او کو پہلی بار 30,000 روپے اعزازیہ دیا جائے گا، جبکہ اے ای آر او کو بھی پہلی بار 25,000 روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔ بی ایل او نگراں کار کے معاوضے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔بہار میں ایس آئی آر پائلٹ میں شامل بی ایل اوز کے لیے پہلے سے منظور شدہ 6,000 روپے کا خصوصی ترغیبی معاوضہ حسبِ سابق جاری رہے گا۔






