بہار کی خواتین نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، 10 ہزار کی رشوت سے کچھ نہیں ہوگا: تیجسوی یادو

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 7, 2025366 Views


پٹنہ: آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ایک نیوز چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اس بار بہار کی خواتین تبدیلی کے حق میں فیصلہ کر چکی ہیں اور کسی لالچ یا رشوت سے متاثر نہیں ہوں گی۔ ان کے مطابق، حکومت ووٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین کو 10 ہزار روپے کی رشوت دے رہی ہے لیکن عوام کے ذہن میں تبدیلی کی خواہش کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

بہار میں پہلے مرحلہ کے تحت کل ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد آج این ڈی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں تیجسوی یادو نے کہا، ’’بہار کی مائیں اور بہنیں اب سب کچھ سمجھ چکی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ صرف چند ہزار روپے لینے سے ان کے بیٹوں کو روزگار نہیں ملے گا۔ اس بار وہ اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ دیں گی۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...