بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر جاری پیغام میں تشدد اور نظامِ قانون پر کیا اظہارِ فکر

AhmadJunaidJ&K News urduMay 27, 2026360 Views


شیخ حسینہ نے کہا کہ صرف ہماری سیاسی فیملی ہی نہیں، بلکہ ملک کے لوگ بھی شدید تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے خسرہ سے سینکڑوں بچوں کی موت اور خواتین و بچوں کے خلاف تشدد کا بھی ذکر کیا۔

<div class="paragraphs"><p>شیخ حسینہ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>شیخ حسینہ / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کچھ اہم باتیں ایک پیغام کے ذریعہ سامنے رکھیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک شدید بحران اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کی عوام کے درد اور تکالیف پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

عوامی لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں شیخ حسینہ نے بتایا کہ گزشتہ 21 ماہ سے عوامی لیگ کے لیڈران اور کارکنان کو سفاکانہ قتل، مسلسل حملوں اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پارٹی کے کئی ارکان اب بھی جیلوں میں بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ہمارا سیاسی خاندان ہی نہیں بلکہ ملک کی عوام بھی شدید تکلیف سے گزر رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے خسرہ کے باعث سینکڑوں بچوں کی قبل از وقت اموات، خواتین و بچوں کے خلاف تشدد اور زیادتی کے واقعات کا بھی ذکر جاری پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون و انتظام کی بگڑتی صورتحال اور تباہ حال معیشت نے ملک کو گہری تاریکی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ عوامی لیگ نے اپنے لیڈران، کارکنان اور ان کے خاندانوں پر ہو رہے حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی تھی۔ پارٹی نے خبردار کیا تھا کہ اس مسئلہ پر بین الاقوامی برادری کی مسلسل خاموشی ملک کو مزید ظلم و ستم اور طویل سیاسی تشدد کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ عوامی لیگ کے مطابق زمینی صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ پارٹی سے وابستہ کوئی بھی شخص اب محفوظ نہیں ہے، چاہے اس نے کوئی غلط کام نہ کیا ہو۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی عوامی لیگ نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی لیگ نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک بھر میں خواتین اور بچے مسلسل خوف اور عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔ عوامی اور گھریلو دونوں مقامات پر تحفظ کی صورتحال غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...