
ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں معدے سے خون بہنے (گیسٹروانٹسٹائنل بلیڈنگ) اور ڈی آئی سی یعنی ڈِسیمی نیٹیڈ انٹراواسکولر کوایگولیشن جیسی خطرناک پیچیدگیوں کا سامنا ہے، جس کی بنا پر انہیں مسلسل خون اور دیگر اجزا کی منتقلی کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے ایورٹک والو میں خرابی پائی گئی جس کی جانچ کے لیے ٹی ای ای (ٹرانس ایسوفیجیل ایکو کارڈیوگرام) ٹیسٹ کیا گیا۔ اس میں انفیکٹیو اینڈوکارڈائٹس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد بین الاقوامی رہنما اصولوں کے مطابق علاج جاری ہے۔
مزید یہ کہ 27 نومبر کو ان میں ایکیوٹ پینکریاٹائٹس تشخیص ہوا تھا، جبکہ ان کے جسم میں شدید بیکٹیریل اور فنگل انفیکشن بھی موجود ہے۔ ڈاکٹر ان کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث انہیں زیادہ مقدار میں اینٹی بایوٹکس اور اینٹی فنگل ادویات دے رہے ہیں۔






