ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی کا مطالبہ، عمران مسعود کا وزیرِ خارجہ کو خط

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 16, 2026363 Views


عمران مسعود نے زور دیا کہ تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کو فوری طور پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے تمام ہندوستانی شہریوں اور طلبہ سے رابطہ قائم کرنا چاہیے، تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معمولی تاخیر بھی بڑے انسانی مسئلے کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

خط میں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا کے کئی ممالک پہلے ہی اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کر چکے ہیں، اس لیے ہندوستانی حکومت کو بھی خصوصی پروازیں شروع کرنی چاہئیں تاکہ وطن واپسی کا عمل تیز اور محفوظ ہو سکے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...