’ایران سے جنگ کا خمیازہ امریکی کسانوں کو بھگتنا پڑے گا‘، ٹرمپ کی سابق معاون کا انتباہ

AhmadJunaidJ&K News urduApril 29, 2026358 Views


ٹیلر نے کہا کہ ’’مستقبل میں ایک روز والدین اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کی وجہ سے ہی کھیت برباد ہوئے کیونکہ کسان کھاد نہیں خرید پائے اور کھیتی کی لاگت بہت زیادہ ہو گئی تھی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ</p></div><div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ</p></div>

i

user

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سابق معاون اور اب ناقد مارجوری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا پر ایران کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال اور تصادم کی سخت مذمت کی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ مسلسل ٹرمپ انتظامیہ کو مختلف طریقوں سے گھیرتی آئی ہیں لیکن اس بار انہوں نے ایک اہم عوامی مسئلہ اٹھایا ہے اور امریکہ کے کسانوں پر پڑنے والے سنگین اثرات کی بات کی ہے۔

اپنے آفیشل ’ایکس‘ ہینڈل پر مارجوری ٹیلر نے لکھا کہ ’’مستقبل میں ایک روز والدین اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کی وجہ سے ہی کھیت برباد ہوئے کیونکہ کسان کھاد نہیں خرید پائے اور کھیتی کی لاگت بہت زیادہ ہو گئی تھی۔‘‘ انہوں نے امریکن فارم بیورو فیڈریشن کے ایک سروے کو شیئر کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔ اس سروے میں پایا گیا کہ تقریباً 70 فیصد امریکی کسان اپنی ضرورت کی تمام کھاد نہیں خرید پا رہے ہیں اور اس سے بچنے کے لیے وہ محدود پیمانے پر کھیتی کر رہے ہیں۔

مارجوری ٹیلر نے جنگ کی حمایت کرنے والے ریپبلکن سینیٹر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا میں امن کے بجائے لنڈسے گراہم چاہتے ہیں کہ نیو کلیئر بم گرایا جائے اور ٹرمپ کو بال روم بنانے کے لیے 400 ملین ڈالر دیے جائیں۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے گرین مسلسل ٹرمپ کی پالیسیوں پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ ان کے مطابق اقتصادی محاذ پر ٹرمپ کی پالیسی خاص اثر نہیں دکھا پا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کے صدر رہتے مہنگائی میں کافی اضافہ ہوا، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ امریکی لوگ معاشی معاملات میں ریپبلکن کے بجائے اب بھی ڈیموکریٹس کو پسند کرتے ہیں۔

ٹرمپ کی سابق معاون نے بائیڈن کے دور میں 9 فیصد مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن ’رہن سہن کے اخراجات اور داخلی معاملات میں اس قدر بری طرح ناکام ہو رہے ہیں‘ کہ فاکس نیوز کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اب امریکی عوام معیشت کے معاملے میں ڈیموکریٹس کو پسند کرنے لگے ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان تصادم کی وجہ سے مارچ میں امریکی مہنگائی گزشتہ 4 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...