’اندور کی عوام شکایت کرتی رہی، لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی‘، گندہ پانی پینے سے 8 اموات پر کانگریس حملہ آور

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 31, 2025363 Views


واضح رہے کہ اندور کے بھاگیرتھ پورہ میں آلودہ پانی پینے سے کئی لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 125 لوگ بیمار ہوئے ہیں۔ کئی لوگوں کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے، لیکن ہنگامہ کا ماحول اب بھی برقرار ہے۔ اندور کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار یادو نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ہر محاذ پر کام کر رہا ہے۔ بھاگیرتھ پورہ میں گندہ پانی کے بحران کے بعد میونسپل کارپوریشن مستعد ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جانچ میں چوکی سے ملحق بیت الخلا کے نیچے مین لائن میں لیکیج سامنے آیا ہے۔ اس لیکیج کے سبب آلودہ پانی کے پائپ لائن میں ملنے کا خطرہ بنا ہوا تھا۔ دلیپ کمار یادو کی ہدایت پر فوری مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...