امریکی وزیر دفاع کے خلاف مواخذہ کی تحریک پیش، ہیگسیتھ کی مشکل میں اضافہ

AhmadJunaidJ&K News urduApril 15, 2026362 Views


رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین پارلیمنٹ نے 7 صفحات پر مشتمل مواخذہ کی تحریک پیش کی ہے۔ اس میں ہیگسیتھ پر 5 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تحریک مواخذہ رکن پارلیمنٹ یاسمین انصاری نے پیش کی۔

<div class="paragraphs"><p>پیٹ ہیگسیتھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>پیٹ ہیگسیتھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

ایران سے جنگ کے درمیان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذہ کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹس کے اراکین نے بدھ کے روز ہیگسیتھ کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کا اعلان کیا۔ اس تحریک کے آنے کے بعد ایران جنگ میں ہیگسیتھ کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ حالانکہ اس وقت تعداد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے حق میں نہیں ہے۔ ایسے میں ہیگسیتھ کی کرسی محفوظ رہس کتی ہے، لیکن اس پر اندیشے بھی برقرار ہیں۔

امریکی آؤٹ لیٹ ’ایکسیوس‘ کے مطابق ہاؤس آف ڈیموکریٹس نے 5 سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ہیگسیتھ کے خلاف مواخذہ کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر دفاع کو کابینہ سے ہٹانے کے لیے سینیٹ اور ہاؤس میں 2 تہائی اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین پارلیمنٹ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریک مواخذہ ہیگسیتھ کے خلاف پیش کی ہے۔ اس میں ہیگسیتھ پر 5 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تحریک مواخذہ رکن پارلیمنٹ یاسمین انصاری نے پیش کی ہے، جس پر 8 دیگر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں۔ اس میں ہیگسیتھ پر جو 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

  1. ہیگسیتھ پر الزام ہے کہ ایران کے خلاف ہیگسیتھ نے بغیر کانگریس کی اجازت لیے غلط طریقے سے جنگ کی شروعات کی۔ ہیگسیتھ نے اپنے اس عمل سے امریکی فوجی اہلکاروں کو قصداً خطرے میں ڈالا۔

  2. تحریک مواخذہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہیگسیتھ کے کہنے پر امریکی فوج نے ایران میں شہری ڈھانچوں کو بھی نشانے پر لیا، جو غیر قانونی ہے۔ اس عمل سے پوری دنیا میں امریکہ کی بدنامی ہوئی۔

  3. ہاؤس آف ڈیموکریٹس کے اراکین نے سگنل گیٹ کا بھی اپنی تحریک مواخذہ میں ذکر کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہیگسیتھ کی لاپروائی کی وجہ سے خفیہ جانکاری لیک ہوئی۔

  4. تحریک مواخذہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہیگسیتھ کے سبب پنٹاگن امریکہ کے دونوں ایوانوں کو جانکاری مہیا نہیں کرا رہا ہے۔ جانکاریوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

  5. ہیگسیتھ فوج کے اندر موجود تنوع کو ختم رک رہے ہیں۔ اس سے امریکی فوج پر اثر ہو سکتا ہے۔ ہیگسیتھ نے اپنے دفتر کا غلط استعمال کیا ہے۔ امریکی عوام کے خلاف جا کر کام کیا ہے۔

بہرحال، تحریک مواخذہ سے ہیگسیتھ کو نقصان بھلے ہی نہ پہنچے، لیکن ان کی کرسی پھر بھی خطرے میں ہے۔ دراصل ہاؤس آف ڈیموکریٹس نے قبل میں ڈونالڈ ٹرمپ کے 2 سینئر افسران کے خلاف تحریک مواخذہ کی پیش رفت کی تھی۔ ان میں ایک کا نام تھا کرسٹی نویم (سابق وزیر داخلہ)، اور دوسرے کا نام ہے پوم بانڈی (اٹارنی جنرل)۔ ٹرمپ نے دونوں کو ہی تحریک مواخذہ پر بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔ ایسے میں اب ہیگسیتھ کی کرسی بھی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کا ٹھیکرا بھی ہیگسیتھ پر ہی پھوڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...