
سفارت خانے نے شہریوں کی مدد کے لیے ہنگامی رابطہ نمبرز اور ای میل بھی جاری کیے ہیں تاکہ کسی بھی مشکل یا رہنمائی کی ضرورت کے وقت فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور مقامی حالات پر گہری نظر رکھیں۔
یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ کشتی کو، جو سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث ہو، فوری طور پر تباہ کر دے۔ اس حکم کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور سمندری راستوں کی سلامتی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔





