
کمیشن نے پہلے اپنے فلیگ شپ ریسرچ فنڈنگ پروگرام تک اسرائیلی رسائی کو روکنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اس اقدام کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک سے خاطر خواہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا، کمیشن اب وہ کرے گا جو وہ خود کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا، ادارہ اگلے ماہ فلسطین ڈونر گروپ قائم کرے گا جس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک ذریعہ بھی شامل ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)





