
خیال رہے کہ وائرل ہو رہی ویڈیو میں اجیت پوار سولاپور ضلع کے مادھا تعلقہ کے کُردو گاؤں میں غیر قانونی کھدائی روکنے گئی خاتون آئی پی ایس انجنا کرشنا سے مبینہ طور پر کارروائی بند کرنے کے لیے کہتے اور دھمکی آمیز انداز اختیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں اجیت پوار خاتون افسر سے یہ کہتے سنائی دیتے ہیں، ’’تم اتنی نڈر ہو؟ میں کارروائی کروں کیا؟‘‘ بعد میں وہ افسر سے ان کا فون نمبر طلب کرتے ہیں اور ویڈیو کال پر بھی رابطہ کرتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دوران انہوں نے کارروائی فی الحال روکنے اور تحصیلدار سے بات کرنے کی ہدایت دی۔





