اترپردیش میں طوفان اور بارش کا قہر، مختلف واقعات میں 23 لوگوں کی موت، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

AhmadJunaidJ&K News urduMay 5, 2026358 Views


اس دوران محکمہ موسمیات نے منگل کے لیے 21 اضلاع میں گرج چمک اور ژالہ باری کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے جب کہ 30 اضلاع میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ لکھنؤ کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے سینئر سائنسدان اتل کمار سنگھ کے مطابق اگلے 3 دنوں تک ریاست میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 5 سے 7 مئی کے درمیان بھی کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے جن میں باندہ، چترکوٹ، کوشامبی، پریاگ راج، فتح پور، پرتاپ گڑھ، سون بھدر، مرزا پور، چندولی، وارانسی، بھدوہی، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، مئو، بلیا، رائے بریلی، امیٹھی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکر نگر اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...