قیمتی دھاتوں کی تاریخی بلندی! سونا پہلی بار 1.30 لاکھ روپے فی 10 گرام، چاندی 1.85 لاکھ روپے فی کلو پر پہنچی

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 14, 2025365 Views


دیوالی اور دھن تیرس جیسے بڑے تہواروں سے قبل زیورات کی بھاری مانگ کے باعث منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ درج کیا گیا۔ دہلی کے صرافہ بازار میں سونا 2,850 روپے بڑھ کر پہلی بار 1,30,000 لاکھ روپے فی 10 گرام کی حد پار کر گیا۔ اسی طرح چاندی 6,000 روپے کی تیزی کے ساتھ 1,85,000 روپے فی کلوگرام کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

آل انڈیا بولین ایسوسی ایشن کے مطابق 99.9 فیصد خالص سونا 2,850 روپے مہنگا ہو کر 1,30,800 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت 1,27,950 روپے تھی۔ 99.5 فیصد خالص سونا بھی اتنی ہی بڑھت کے ساتھ 1,30,200 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...