
راہل گاندھی نے یہ تبصرہ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیا جس میں پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی سے براہ راست وضاحت طلب کی تھی۔ پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’وزیراعظم نریندر مودی جی، براہ کرم طالبان کے نمائندے کی پریس کانفرنس سے خواتین صحافیوں کو خارج کیے جانے کے معاملے میں اپنا موقف واضح کریں۔ اگر آپ کی خواتین کے حقوق کی پہچان صرف انتخابی مواقع پر دکھاوا نہیں، تو ہندوستان کی سب سے اہل خواتین کے ساتھ اس توہین کو ملک میں کیسے برداشت کیا گیا، ایک ملک جس کی خواتین اس کا سہارا اور فخر ہیں۔‘‘
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی اور اس پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید ردِعمل بھی سامنے آیا۔ کانگریس رہنماؤں نے اس واقعے کو ہندوستان میں خواتین کے مساوی حقوق کے حق میں ایک سنگین معاملہ قرار دیا۔






