
امت شاہ نے کہا کہ ملک میں گھسپیٹھ اور آبادیاتی تبدیلی (ڈیموگرافک چینج) ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق، حکومت نے ایک ’ہائی پاورڈ ڈیموگرافک مشن‘ قائم کیا ہے جو غیر قانونی نقل مکانی، سماجی و مذہبی اثرات، غیر معمولی آبادیاتی تبدیلی اور سرحدی انتظام پر اس کے اثرات کا مطالعہ کرے گا۔
شاہ نے کہا، ’’یہ مشن تنازعات کو جنم دے گا لیکن اگر ہمیں تنازع سے بچنے یا ملک، جمہوریت اور ثقافت کو بچانے میں سے ایک کو چننا پڑے تو بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ ملک کو چنے گی۔‘‘






