
نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرانے کے اپنے دعوے کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں اور انہیں سنچری بنانے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ٹرمپ نے فِن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران پھر ایک بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت اور ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ رکوا دیا۔






