
برج بھوشن شرن سنگھ کو گونڈاکاایک مضبوط لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ وہ چھ بار لوک سبھا کے نمائندے رہ چکے ہیں، پانچ بار بی جے پی سے اور ایک بار سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے۔ برج بھوشن سنگھ کا سیاسی سفر 1980 کی دہائی میں طلبہ کی سیاست میں شروع ہوا، جب انہوں نے ایودھیا کے ساکیت پی جی کالج میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس کے یوتھ ونگ میں شمولیت اختیار کی، لیکن رام مندر تحریک کے دوران ایل کے اڈوانی کے ساتھ سرگرم ہو گئے، اور 1991 میں، وہ پہلی بار بی جے پی کے ٹکٹ پر گونڈا سے رکن اسمبلی بنے۔ انہوں نے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے طور پر بھی کام کیا لیکن الزامات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے ہونے کی وجہ سے پارٹی نے انہیں اپنا امیدوار نہیں بنایا ۔ 2024 میں پارٹی نے ان کے بیٹے، موجودہ ایم پی کو ٹکٹ دیا۔





