مہاتما گاندھی نے آر ایس ایس کو مطلق العنان نقطۂ نظر والی فرقہ وارانہ تنظیم قرار دیا تھا: کانگریس

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 2, 2025382 Views


جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کیا، ’’پیارے لال مہاتما گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔ وہ تقریباً تین دہائیوں تک گاندھی جی کے ذاتی عملے کا حصہ تھے۔ 1942 میں مہادیو دیسائی کی موت کے بعد، وہ مہاتما گاندھی کے سیکرٹری بن گئے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’مہاتما گاندھی پر پیارے لال کی کتابوں کو آج معیاری حوالہ جات سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1956 میں ’مہاتما گاندھی: دی لاسٹ فیز‘ کی پہلی جلد تیار کی، جسے نوجیون پبلشنگ ہاؤس، احمد آباد نے شائع کیا تھا۔‘‘

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کہ اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے کتاب کا ایک طویل تعارف لکھا تھا اور پہلے نائب صدر ڈاکٹر ایس رادھاکرشنن نے بھی اس کی تعریف کی تھی اور دوسری جلد دو سال بعد شائع ہوئی تھی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...