بالی وڈ کے لازوال اسٹار میکر اور معیاری سنیما کے علمبردار

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 30, 2025390 Views


رشی کیش مکھرجی کا شمار ان فلم سازوں میں ہوتا ہے جو زیادہ فلمیں بنانے کے بجائے کم مگر معیاری فلمیں بنانے کے قائل تھے۔ انہوں نے تین دہائیوں پر مشتمل اپنے کیریئر میں 13 فلمیں پروڈیوس اور 43 فلموں کی ہدایت کاری کی۔ ایڈیٹنگ، کہانی اور اسکرین پلے میں بھی ان کا بڑا حصہ رہا۔

27 اگست 2006 کو یہ عظیم فلمساز دنیا سے رخصت ہو گیا لیکن ان کی فلمیں آج بھی ناظرین کے دلوں پر نقش ہیں۔ ان کا سنیما نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔ وہ بالی وڈ کے ان چند ہدایت کاروں میں شامل ہیں جنہوں نے کامیڈی اور سماجی دونوں اصناف میں یکساں کمال دکھایا۔

(مآخذ: یو این آئی)

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...