دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر پابندی مؤثر نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم، مرکز کو جامع پالیسی بنانے کا حکم

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 26, 2025388 Views


نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر عائد مکمل پابندی کے مؤثر نفاذ میں غفلت پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اگر پابندی لگائی گئی ہے تو اس پر حقیقی طور پر عمل ہونا چاہیے، ورنہ محض کاغذی احکامات سے مقصد حاصل نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے جمعہ کو سماعت کے دوران کہا کہ مرکز حکومت کو اس مسئلے پر تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ بیٹھ کر ایک جامع اور قابلِ عمل پالیسی تیار کرنی ہوگی۔ عدالت نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومتوں، پٹاخہ صنعت سے جڑے لوگوں اور ماہرین ماحولیات کو اعتماد میں لے کر ہی مؤثر حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...