
اپنی پوسٹ میں راہل گاندھی نے اسے صرف تعلیم کی پالیسی نہ مانتے ہوئے کہا کہ یہ پسماندہ سماج کی برابری اور احترام کی جدوجہد ہے۔ ان کے مطابق یہی سچا سماجی انصاف ہے اور یہی مساوی ترقی کی ضمانت ہے جس کے لیے کانگریس نے عملی خاکہ تیار کیا ہے۔
راہل گاندھی نے یہ بھی واضح کیا کہ بی جے پی کی تمام تر سازشوں اور جھوٹے بیانیوں کے باوجود کانگریس اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف اور مساوات کے اس ایجنڈے کو ہم کسی بھی قیمت پر نافذ کریں گے کیونکہ یہی ملک کے آئین کی روح ہے اور یہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔






