
نئی دہلی: سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور سب انسپکٹر کو 24 لاکھ روپے مالیت کے ضبط شدہ سامان کی ہیر پھیر کی پاداش میں ایک سال کے سخت قید (ریگورس امپرزنمنٹ) کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دونوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
یہ معاملہ بہار کے فاربیس گنج میں واقع 19ویں بٹالین ایس ایس بی سے جڑا ہے۔ سی بی آئی عدالت، پٹنہ نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ وجے کمار جھا اور سب انسپکٹر اپوروا سرکار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور ضبط شدہ سامان میں سے 24 لاکھ روپے مالیت کی ایک ٹرک سپاری کا غیر قانونی طور پر غبن کیا۔ اس وقت کے ڈپٹی کمانڈنٹ آنند کمار بھی اس معاملے میں ملزم تھے لیکن دورانِ مقدمہ ان کی موت ہو گئی۔






