پرینکا گاندھی کی وائناڈ میں خواتین سے ملاقات، محنت اور ہنرمندی کو خراج تحسین، بانس کی ٹوکری بھی بنائی

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 24, 2025388 Views


پرینکا گاندھی نے اس ملاقات کی جھلک ایک ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ ’ون دُرگا بمبو پروڈکٹس‘ کے مرکز پر سرسوتی کے ساتھ بیٹھ کر بانس کی ٹوکری بناتی نظر آ رہی ہیں۔ سرسوتی نے انہیں بتایا کہ یہ فن انہوں نے اپنی والدہ سے سیکھا تھا اور اب وہ اپنی ساس کے ساتھ مل کر اس کام کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

پرینکا گاندھی نے سرسوتی کی بیٹی سے بھی ویڈیو کال پر بات کی جو اکنامکس میں بی اے کر چکی ہیں۔ اس لمحے کو انہوں نے تین نسلوں کی باہمت خواتین کا شاندار نمونہ قرار دیا۔ پرینکا نے کہا کہ یہ خواتین نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہیں بلکہ اپنی ہنرمندی کے ذریعے دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...