ریزرویشن صرف ضرورت مندوں کے لیے ہونا چاہیے: سپریہ سولے

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 21, 2025383 Views


سپریہ سولے کے مطابق اگر کوئی شخص تعلیم یافتہ ہے اور اس کی معاشی حالت اچھی ہے تو پھر اس کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرنا غلط ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریا سولے / سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>سپریا سولے / سوشل میڈیا</p></div>

i

user

مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے کچھ دنوں بعد ہی راشٹروادی کانگریس پارٹی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے ہفتہ (20 ستمبر) کو کہا کہ ’’ریزرویشن صرف ان لوگوں کے لیے ہونا چاہیے جنہیں اس کی واقعی ضرورت ہے۔‘‘ سپریہ سولے کے مطابق اگر کوئی شخص تعلیم یافتہ ہے اور اس کی معاشی حالت اچھی ہے تو پھر اس کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرنا غلط ہے۔ سپریا سولے نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا بچہ ممبئی کے کسی اچھے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہے تو شاید چندرپور کے کسی غریب بچے کو ایسی تعلیم کی ضرورت ہے۔

سپریا سولے نے لوگوں سے اس مسئلہ پر کھل کر بات کرنے کی بھی گزارش کی، انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب اس پر بحث کریں۔ ہر اسٹیج پر، کالجوں اور معاشرے میں اس حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ عام لوگ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ’این ڈی ٹی وی‘ کے پروگرام میں سپریا سولے نے یہ بھی پوچھا کہ ریزرویشن معاشی پس منظر کی بنیاد پر ہونا چاہیے یا ذات پات کی بنیاد پر؟ اس دوران پروگرام میں موجود شرکاء کے درمیان سروے کرایا گیا، جس میں زیادہ تر لوگ معاشی بنیاد پر ریزرویشن کے حق میں نظر آئے۔ اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سپریہ سولے نے کہا کہ انہیں نوجوان نسل خاص طور سے ’جین-زی‘ کے ساتھ ایک تعلق محسوس ہوتا ہے اور یہی انہیں حوصلہ دیتا ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے جانیں۔

قابل ذکر ہے کہ سپریہ سولے کا مذکورہ تبصرہ مہاراشٹر میں حالیہ مراٹھا ریزرویشن تحریک کے کچھ دنوں بعد آیا ہے۔ منوج جرانگے اور ان کے حامیوں نے مراٹھوں کو نوکریوں اور تعلیم میں ریزرویشن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پورے مہاراشٹر میں اور خاص طور سے ممبئی میں زبردست احتجاج کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ان کے زیادہ تر مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے، جن میں اہل مراٹھوں کو کنبی ذات کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...