
حالیہ دنوں جی ایس ٹی کونسل نے مختلف اشیاء و خدمات پر جی ایس ٹی میں کمی کی تھی، اسی تناظر میں ریلوے محکمہ نے ریل نیر بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا فائدہ براہِ راست صارفین تک پہنچے۔ کم کی گئی قیمتیں 22 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔اس سے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے کئی مسافرین کو فائدہ ہوگا کیونکہ حیدرآبادمیں مقیم آندھرائی افراد اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بڑے پیمانہ پر دسہرہ منانے کے لئے اپنی آبائی ریاست آندھراپردیش جاتے ہیں۔





