ہندوستان کے جین-زی آئین کو بچائیں گے، جمہوریت کی حفاظت کریں گے اور ’ووٹ چوری‘ روکیں گے: راہل گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 18, 2025405 Views


قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے آج کی پریس کانفرنس میں خاص طور سے 3 ثبوت ایسے پیش کیے ہیں جو عوام کو واضح طریقے سے ’ووٹ چوری‘ کا طریقہ سمجھانے میں کامیاب ہیں۔ پہلا ثبوت انھوں نے گودابائی کا پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کے نام پر 12 ووٹر ڈیلیٹ کیے گئے ہیں۔ دوسرا ثبوت انھوں نے سوریہ کانت نامی شخص کا پیش کیا ہے۔ راہل بتاتے ہیں کہ سوریہ کانت جی نے 14 منٹ میں 12 ووٹرس ڈیلیٹ کر دیے، جبکہ انھیں اس بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ ’ووٹ چوری‘ کا تیسرا ثبوت ناگراج کا پیش کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ناگراج جی صبح 4 بجے اٹھے، اور صرف 36 سیکنڈ میں 2 ووٹرس کے نام کاٹ کر سو گئے۔ ان تینوں ثبوتوں کی ویڈیوز کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہیں، جو نیچے پیش کی جا رہی ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...