ہلاکتوں کی تعداد 57، ہزاروں بے گھر، کھڑی فصلیں زیرِ آب

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 18, 2025405 Views


ریاستی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 23,340 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ زیادہ تر متاثرین وہ ہیں جو ان دیہات میں رہتے تھے جہاں پانی کی سطح حد سے زیادہ بلند ہوگئی تھی۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 2,484 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ متاثرہ آبادی کا تخمینہ 3,89,279 لگایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ ضرب کسانوں پر پڑی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اب تک تقریباً 1,99,678 ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہوچکی ہیں۔ گزشتہ رپورٹ میں یہ اعداد و شمار 1,98,525 ہیکٹر تھے لیکن فاضلکہ ضلع سے موصولہ نئی رپورٹ میں مزید 1,153 ہیکٹر زمین پانی میں ڈوبنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھان اور کپاس کی فصلیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث کسانوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کئی مقامات پر کھیتوں میں اب بھی پانی جمع ہے، جس سے آئندہ فصل کی بुवائی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...