
اڈیشہ سے متعلق جرائم کے کچھ اعداد و شمار بھی کانگریس نے اپنی پوسٹ میں شیئر کیے ہیں۔ کانگریس نے بتایا ہے کہ ’’اڈیشہ میں ہر دن 15 عصمت دریاں ہوتی ہیں۔ ریاست میں 40 ہزار سے زیادہ خواتین لاپتہ ہیں۔ عصمت دری کے خلاف آواز اٹھانے پر خواتین کی سماعت نہیں ہوتی۔‘‘ پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ محض انتخابی تقریروں کا حصہ ہے۔ حقیقت میں یہاں جرائم پیشے بے خوف ہیں اور خواتین خوف کے سایہ میں زندگی گزارنے کو مجبور۔ شرمناک۔‘‘






