
اطلاعات کے مطابق بیڑ، عثمان آباد، لاتور، پربھنی، ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع میں بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی دیہات کا ایک دوسرے سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے اور دیہی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریونیو ڈویژن کے 32 منڈلوں میں مسلسل اور شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سب سے زیادہ متاثر ضلع بیڑ رہا ہے جہاں ضلع کلکٹر نے حالات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا۔ جبکہ ایک پل بہہ جانے سے کئی دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ مراٹھواڑہ کے دیگر حصوں میں بھی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوا۔ کامبلی اور کڑی ندی کے کنارے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد ہلاک ہو گئے۔






