
ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ ‘وائٹ ہاؤس کے صدارتی پرسنل آفس’ کے ڈائریکٹر گور کو ہندوستان میں اگلے امریکی سفیر کے ساتھ ساتھ جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر نامزد کر رہے ہیں۔ سرجیو گور کو اپنا اچھا دوست بتاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ “دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے کے لیے یہ ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی ایسا شخص ہو جس پر میں اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے میں ہماری مدد کرنے کے لیے مکمل اعتماد کر سکتا ہوں۔”




