
اتر پردیش کے باغپت کے ٹیکری قصبے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں شوہر-بیوی کے تنازعہ نے پورے کنبہ کی خوشیاں ماتم میں تبدیل کر دیں۔ خاتون نے پہلے اپنی تین معصوم بیٹیوں کی جان لی اور پھر خود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ تین بچیوں سمیت 4 کی موت کی سنسنی خیز واردات سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اتر پردیش کے باغپت میں ایک ہی گھر سے چار لاشیں اٹھیں تو پورے گاؤں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ سب کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کیسے ایک خاتون اپنے شوہر سے تنازعہ میں اپنی معصوم بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے؟






