کانگریس نے 1600 کروڑ کے ریلیف پیکیج کو ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘ قرار دیا

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 10, 2025386 Views


پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڑنگ نے مرکزی حکومت کے اس پیکیج کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تباہی کے سامنے یہ رقم بالکل ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف پیکیج کسانوں اور متاثرین کے دکھ درد کو کم کرنے کے بجائے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کی موجودہ صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں، ڈھائی لاکھ سے زائد مویشی متاثر ہوئے، ہزاروں مکانات ڈھے گئے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

امریندر سنگھ راجہ وڑنگ نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ رقم کسانوں تک کب اور کس طرح پہنچے گی؟ اگر کسی کسان کو پچاس ہزار روپے بھی مل گئے تو وہی حقیقی راحت کہلائے گی، ورنہ یہ محض اعلانات کی حد تک محدود رہے گا۔ انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 1988 میں پنجاب میں تباہ کن قدرتی آفت کے دوران اُس وقت کی حکومت نے ایک ارب روپے کی امداد فراہم کی تھی جس کی موجودہ قیمت تقریباً ڈھائی ہزار کروڑ بنتی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...