
اسی دوران، اتراکھنڈ کےوزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ جیسے ہی انہیں اتراکھنڈ ضلع کے نوگاؤں علاقے میں شدید بارش سے ہونے والے نقصان کی اطلاع ملی، انہوں نے فوری طور پر ضلع مجسٹریٹ سے بات کی اور جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں متاثرہ علاقے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے کی بھی واضح ہدایت کی ہے۔‘





