واضح رہے کہ خصوصی این آئی اے کورٹ نے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ مقدمہ کا سامنا کر رہے ملزمین کرنل پروہت، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، اجے راہیکر، میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، سوامی سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر اونکار چترویدی کو 31 جولائی 2025 کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا تھا۔ اس مقدمہ میں کل 323 سرکاری گواہان اور 8 دفاعی گواہان نے اپنے بیانات کا خصوصی عدالت میں اندراج کرایا تھا۔ دوران گواہی 39 سرکاری گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہو گئے، جس کی بنیاد پر عدالت نے ملزمین کو مقدمہ سے بری کر دیا۔






