
پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پنجاب شدید سیلاب کی زد میں ہے۔ پنجاب کے عوام، خاص طور پر کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پنجاب کے ہمارے بہادر بھائی بہن بڑی ہمت کے ساتھ اس آفت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ مرکز اور ریاستی حکومت سے گزارش ہے کہ اس آفت کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے متاثرین کو ضروری امداد پہنچائی جائے اور نقصان کی تلافی کے لئے معاوضے کا بھی انتظام کیا جائے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ “کانگریس کے ساتھیوں سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مدد کریں۔”






