
ایس سی او میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کو واضح پیغام دیا کہ ہندوستان کے پاس تجارت کے لیے بہت سے آپشن کھلے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسی کو چیلنج کرنے کے لیے ہندوستان، روس اور چین ایک پلیٹ فارم پر آ گئے ہیں۔ یہ تینوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اپنی دوستی اور باہمی تعاون کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے ٹیرف کے بعد عالمی سیاست میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے جس کا ثبوت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں دیکھنے کو ملا۔ امریکہ ہندوستان کے ڈیری اور زراعت کے شعبے میں داخلہ چاہتا ہے لیکن وزیر اعظم مودی نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہندوستان کسانوں کے مفادات کے خلاف کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا، “آج ہندوستان میرے ملک کے ماہی گیروں اور مویشی پالنے والوں کے لیے تیار ہے۔”






