ڈاکٹر نریش کمار نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس کی ایک کاپی لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ ڈاکٹر نریش کہتے ہیں کہ ’’صرف یونیورسٹی اسپیشل بسیں چلانا طلبا کے ساتھ ایک ادھورا انصاف ہے۔ اگر حکومت واقعی طلبا کے مفادات کا خیال رکھتی ہے، تو اسے ڈی ٹی سی پاس کو میٹرو میں بھی قابلِ قبول بنانا ہوگا اور فیڈر شٹل سروس کی سہولت کو یقینی بنانا ہوگا۔‘‘