فیصلہ سنانے میں تاخیر کو لے کر سپریم کورٹ ناراض، ہائی کورٹ کے ججوں کے لیے طے کی 3 مہینے کی ڈیڈ لائن

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 27, 2025369 Views


سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے دسمبر 2021 میں ایک فوجداری اپیل کو محفوظ رکھنے کے باوجود فیصلہ نہیں سنانے پر تشویش ظاہر کی ہے اور سبھی 3 مہینے تک محفوظ فیصلوں کی فہرست طلب کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

سپریم کورٹ نے ملک میں زیر التوا معاملوں کی تعداد کو لے کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے ججوں کے لیے فیصلہ سنانے کے وقت کی حد طے کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے ججوں کو محفوظ رکھے گئے معاملوں پر 3 مہینے کے اندر فیصلہ سنانا ہوگا۔ اس دوران عدالت نے ججوں کے ذریعہ مہینوں تک فیصلوں کو محفوظ رکھنے کے رواج پر ناراضگی ظاہر کی اور سبھی ہائی کورٹ کے رجسٹرار سے ایسے فیصلوں کی تفصیل مانگی ہے جنہیں تین مہینے تک محفوظ رکھا گیا ہے، لیکن سنایا نہیں گیا۔

جسٹس سنجے کرول اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے دسمبر 2021 میں ایک فوجداری اپیل کو محفوظ رکھنے کے باوجود اس پر فیصلہ نہیں سنانے پر تشویش ظاہر کی۔ بنچ نے کہا کہ یہ بے حد چونکانے والا اور حیرت انگیز ہے کہ اپیل کی سماعت کی تاریخ سے تقریباً ایک سال تک فیصلہ نہیں سنایا گیا۔ سپریم کورٹ کو بار بار ایسے ہی معاملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں ہائی کورٹ میں کارروائی تین مہینے سے زیادہ وقت تک زیر التوا رہتی ہے۔ کچھ معاملوں میں تو چھ مہینے یا کئی سال سے بھی زیادہ وقت تک سماعت کے بعد بھی فیصلہ نہیں سنایا جاتا ہے۔

اس دوران سپریم کورٹ نے زور دیا کہ وقت پر فیصلہ سنانا نظام انصاف کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس کے بعد عدالت نے ملک کے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو ہر مہینے ایک رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا جس میں ان معاملوں کی فہرست ہو جن میں فیصلے محفوظ رکھے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ یہ حکم متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کیا جانا چاہیے۔

وہیں سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر تین مہینے کے اندر فیصلہ نہیں سنایا جاتا ہے تو رجسٹرار کو معاملے کی جانکاری چیف جسٹس کو دینی ہوگی۔ اس کے بعد چیف جسٹس متعلقہ بنچ کو ہدایت دیں گے اور دو ہفتہ کے اندر فیصلہ سنانے کو کہا جائے گا۔ اگر پھر بھی فیصلہ نہیں سنایا گیا تو معاملے کو کسی دیگر بنچ کو سونپ دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...