حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں مسلسل بارشوں اور منڈی میں خریداروں کی کمی نے کسانوں کو شدید مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ پیاز، کپاس، دھان اور مکئی سمیت کئی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔
عام طور پر پیاز کی فصل ستمبر اور اکتوبر میں مارکیٹ آتی ہے لیکن اس سال مئی میں بارش ہونے کی وجہ سے کاشت وقت سے پہلے شروع کی گئی اور جولائی سے ہی بڑی مقدار میں پیاز منڈی میں آنے لگی۔ اگست کے آخر تک ریکارڈ پیداوار منڈی میں پہنچ گئی، مگر معیار میں کمی اور نمی کے باعث تاجروں نے خریداری سے گریز کیا۔