فڑنویس کی اسمارٹ ولیج اسکیم پر شیوسینا-یو بی ٹی کا طنز، ’ریاست میں بدعنوانی بھی اسمارٹ!‘

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 26, 2025371 Views


ممبئی: مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی اعلان کردہ ’اسمارٹ ولیج‘ اسکیم پر شیوسینا (یو بی ٹی) نے سخت تنقید کی ہے۔ پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں حکومت کی اس پالیسی پر طنزیہ اور تنقیدی لہجہ اپناتے ہوئے کئی سوال اٹھائے گئے اور اسے ’ٹھیکیداروں کے لیے بنائی گئی نئی اسکیم‘ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ نے ناگپور میں اعلان کیا کہ ہر تعلقہ کے دس دیہات کو اسمارٹ بنایا جائے گا۔ اداریہ نے اس اعلان کو مہاتما گاندھی کے ’گاؤں کی طرف چلو‘ کے نعرے سے جوڑتے ہوئے طنز کیا کہ اصل سوال زمینی سطح پر ترقی اور شفافیت کا ہے، جو ماضی کی اسکیموں میں نظر نہیں آئی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...