سوربھ بھاردواج کے خلاف ای ڈی کی چھاپہ ماری پر عآپ کا ردعمل، آتشی و کیجریوال کا سیاسی انتقام کا الزام

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 26, 2025375 Views


دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’آج سوربھ بھاردواج کے یہاں ریڈ کیوں ہوئی؟ پورے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کیا اس بحث سے دھیان ہٹانے کے لیے یہ ریڈ ڈالی گئی ہے؟ جس وقت کا کیس بتایا جا رہا ہے اس وقت سوربھ وزیر بھی نہیں تھے، اس لیے پورا کیس جھوٹا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’عآپ کے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانا کوئی نئی بات نہیں۔ ستیندر جین کو تین برس جیل میں رکھنے کے بعد بھی سی بی آئی اور ای ڈی کو کلوزر رپورٹ دینا پڑی۔ اس سے ثابت ہے کہ عآپ کے خلاف تمام کیس صرف سیاسی محرکات پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...