ذرائع کے مطابق سال 2018-19 میں دہلی حکومت نے 24 ہسپتال منصوبوں کی منظوری دی تھی، جن میں 11 نئے ہسپتالوں کی تعمیر اور 13 پرانے ہسپتالوں کی توسیع شامل تھی۔ ان منصوبوں کی لاگت تقریباً 5590 کروڑ روپے طے کی گئی تھی۔ تاہم الزام ہے کہ یہ منصوبے نہ تو مقررہ وقت پر مکمل ہوئے اور نہ ہی طے شدہ لاگت میں بن پائے۔ بلکہ ان کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی اور بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 22 اگست 2024 کو اُس وقت کے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نے اے سی بی کو تحریری شکایت دی تھی، جس میں کہا گیا کہ تعمیراتی لاگت کو غیر ضروری طور پر بڑھا کر اور قواعد کو نظرانداز کر کے سرکاری خزانے کا غلط استعمال ہوا۔ شکایت میں براہِ راست سوروبھ بھاردواج اور اُس وقت کے وزیر صحت ستیندر جین کا نام لیا گیا۔