ایف بی آئی کے 10 مطلوب ترین ملزمان میں شامل خاتون بھارت سے گرفتار – World

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 22, 2025378 Views



امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے دس مطلوب ترین ملزمان کی فہرست میں شامل بھارتی نژاد امریکی خاتون کو قتل کے الزام میں انڈیا سے گرفتار کرلیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی خاتون سنڈی روڈریگز سنگھ اپنے 6 سالہ بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد 2023 میں ملک سے فرار ہو گئی تھیں لیکن اب انہیں بھارت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف بی آئی کے مطابق دو سال سے زائد عرصے تک مفرور رہنے کے بعد انہیں امریکا واپس لایا گیا، جہاں وہ اپنے بیٹے کے قتل کے الزامات کا سامنا کریں گی۔

چالیس سالہ سنڈی روڈریگز سنگھ کو جولائی 2025 میں ایف بی آئی کی 10 سب سے مطلوب مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

سال 2023 کے آخر میں ان پر ٹیکساس کے ٹیرنٹ کاؤنٹی میں اپنے بیٹے 6 سالہ نوئل الواریز کے لاپتہ ہونے کے بعد ان پر ان کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، ان کے بیٹے
کو حکام نے مردہ قرار دیا تھا، تاہم ان کی لاش تاحال نہیں ملی۔

بچے لاپتہ ہونے کا معمہ ٹیکساس کے شہر ایورمین کے حکام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، وہاں بچے کی یاد میں ایک کھیل کا میدان بھی کھولا جا چکا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق بچے نوئل کو آخری بار اکتوبر 2022 میں زندہ دیکھا گیا تھا، مارچ 2023 میں جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاندان کے گھر پر بچے کی خیریت کے لیے چیک کیا تو سنڈی روڈریگز سنگھ نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنے حیاتیاتی والد کے ساتھ میکسیکو میں رہ رہا ہے۔

بعد ازاں دو دن بعد سنڈی روڈریگز سنگھ اپنے دوسرے شوہر ارشدیپ سنگھ اور چھ بچوں کے ساتھ بھارت روانہ ہوئیں اور بعد ازاں ایف بی آئی نے انہیں مفرور ملزمان کی فہرست مین شامل کیا۔

بھارتی حکام نے سنڈی روڈریگز سنگھ کا پتہ لگایا اور ایف بی آئی نے انہیں امریکا منتقل کیا، جہاں وہ اب جیل میں ہیں، انہیں غیر قانونی طور پر ملک سے فرار ہونے کے سمیت بیٹے کے قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔

سنڈی روڈریگز سنگھ گزشتہ سات ماہ میں ایف بی آئی کی 10 سب سے مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں سے گرفتار ہونے والی چوتھی شخصیت ہیں اور تاحال 6 شخصیات مفرور ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...