پٹنہ: بہار میں کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ آج اپنے پانچویں دن میں داخل ہوئی، جس نے ریاست کی سیاست میں نئی حرارت پیدا کر دی ہے۔ اس یاترا کا مقصد عوام کو ان کے بنیادی جمہوری حق یعنی ووٹ کے تحفظ کے لیے بیدار کرنا ہے۔
یاترا کا آغاز صبح 9 بجے شیخ پورہ سے ہوا، جہاں شرکا نے تین موہانی درگا مندر سے مارچ شروع کیا۔ قافلہ پٹیل چوک سے آگے بڑھتے ہوئے چیواڑا چوک اور سکندرا کے راستے بس اسٹینڈ، لکھی سرائے پہنچا، جہاں آرام کا وقفہ رکھا گیا۔ دوپہر کے بعد شام 4 بجے یاترا کا دوسرا مرحلہ پٹرول پمپ بازار کمیٹی سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد منگیر کے ہیمجا پور، جمال پور اسمبلی حلقے میں عوامی جلسہ سے خطاب کیا جائے گا۔ یاترا کا اختتام اور شب قیام صفی آباد (منگیر) میں ٹاٹا موٹرز کے سامنے ہوگا۔